ابنا: اطلاعات کے مطابق اس ٹی وی چینل کا کل افتتاح کیا گيا۔ اس چینل سے انگریزی زبان میں ایرانی فلمیں، ٹی وی ڈرامے، سیریل اور دستاویزی پروگرام سمیت بہت سے دیگر موضوعات پر پروگرام انگریزی زبان میں ڈب کرکے پیش کیے جائیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈیو اور ٹی وی کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ آئی فلم کا نعرہ ایک نیا گھریلو تجربہ ہے اور یہ اپنے ناظرین کو ہالی ووڈ اور دیگر یورپی چینلوں سے ایک مختلف چیز دکھائے گا اور ناظرین یقینا اسے پسند کریں گے۔انگریزی زبان کا چینل آئی فلم ہاٹ برڈ، آپٹوس، نائل سیٹ اور انٹیل سیٹ سیٹلائٹ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ایران سے اس وقت آئی فلم ،فارسی اور عربی زبان میں بھی نشر ہو رہا ہے اور ناظرین میں ان دونوں چینلوں کو بہت مقبولیت حاصل ہوئي ہے۔.............../242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399661
ایران کے ایک نئے انگریزی ٹی وی چینل آئی فلم کا افتتاح ہو گياہے۔